اسلام آباد:امریکہ کی جانب سے پاکستان کی سکیورٹی امداد کو معطل کرنے کے اعلان کے بعدبل گیٹس نے پاکستان کی مالی امداد میں اضافے کا اعلان کردیا۔ وزیر مملکت برائے صحت سارہ افضل تارڑ کو ایک خط موصول ہوا جس کے مطابق بل گیٹس اوران کی فلاحی تنظیم بل اینڈ میلنڈ ا گیٹس فاونڈیشن کی جانب سے پاکستان کی مالی امداد بڑھانے اور پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت کی تعریف کی گئی ہے۔اس کے علاوہ بل گیٹس نے صحت کے شعبے میں ہو نے والی جدت اور خاص طور پر ماں اور بچے کی دیکھ بھال اور تولیدی صحت کو مضبوط بنانے کے عمل کو بھی تسلیم کیا اور خط میں تجویز دی کی ڈی جی صحت ڈاکٹر اسد حفیظ کو وزارت اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فا ونڈیشن کے درمیان رابطے کیلئے نامزد کیا جائے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024