ترک طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں گرنے سے بال بال بچا
انقرہ (نوائے وقت نیوز)ترکی میں ایک طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل کر قریب واقع کھائی میں جاگرا اور سمندر میں ڈوبنے سے محض چند میٹر دور رہ گیا۔ترک میڈیا کے مطابق پیگاسس ایئر لا ئن کے طیارہ بوئنگ 800-737 نے انقرہ ایئرپورٹ سے ترکی کے شہر ترابزن کے لیے پرواز بھری اور وہاں لینڈنگ کے دوران رن وے پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر پھسل گیا اور رن وے کی ریلنگ توڑتا ہوا نیچے کھائی میں لٹک گیا جب کہ سمندر میں ڈوبنے سے چند میٹر کا ہی فاصلہ رہ گیا ۔ترک حکام کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی رات کو پیش آیا، جہاز میں مسافر اور عملے سمیت 168 افراد سوار تھے، جہاز آؤٹ آف کنٹرول ہونے سے لوگوں میں کھلبلی مچ گئی تھی تاہم واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔