امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کو فون کیا اور شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر کشیدگی ختم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔وائٹ ہاﺅس کے حکام کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے درمیان 10منٹ تک فون پر رابطہ ہوا جس کے دوران شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے پیدا ہونے والے مسائل کے خاتمے پر بات چیت کی گئی۔وائٹ ہاﺅس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران قومی سلامتی کے مشیر میک ماسٹر موجود نہیں تھے جبکہ ولادی میر پیوٹن کو فون کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ صدر ٹرمپ روس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024