پروڈیوسر ہاروے وائنسٹین غصے سے بھراجانور ہے ،جنسی ہراساں کیا قتل کی دھمکی دی: اداکارہ سلمیٰ ہائیک
میکسیکو (بی بی سی) اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے ہالی وڈ کے پروڈیوسر وائنسٹین کو غصے سے بھرا جانور کہا ہے اور کہا وائنسٹین نے انہیں جنسی ہراس کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمزکے لئے لکھتے ہوئے سلمیٰ نے کہا کہ وائنسٹین نے ایک بار ان سے کہا ’’میں تمہیں مار ڈالوں گا، یہ مت سمجھنا کہ میں ایسا نہیں کر سکتا‘‘۔ یاد رہے کہ درجنوں اداکارائوں، بشمول روز میک گائون، گیونتھ پالٹرو اور اینجلینا جولی نے وائنسٹین پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے تاہم وائنسٹین نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ سملیٰ نے وائنسٹین پر مزید الزام لگاتے ہوئے لکھا ہے کہ وائنسٹین نے کہا کہ اگر ایک اور اداکارہ کے ساتھ سیکس سین نہیں کیا تو فلم بند کروا دوں گا۔