مقبوضہ کشمیر میں برف باری اور بارش کے باوجود بھارتی فوج کا کریک ڈاو¿ن اور محاصرے،جھڑپوں میں 5افراد زخمی
سرینگر(اے این این+آن لائن ) مقبوضہ کشمیر میں برف باری اور بارش کے باوجود بھارتی فوج کا کریک ڈاو¿ن اور محاصرے،جھڑپوں میں 5افراد زخمی ،قابض فورسز مجاہدین کی موجودگی کی آڑ لے لوگوں کو شدید سردی میں بھی کئی گھنٹے گھروں سے باہر کھڑا رکھا،خواتین اور بچوں پر تشدد،گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ،یاسین ملک طبعی معائنے کے بعد16دسمبر تک پھر جیل منتقل بھارتی مظاہرین کیخلاف آج گول چوک میں جلسہ ہو گا۔ مقبوضہ کشمیر میں مقامی میڈیا کے مطابق رہمو پلوامہ میں جنگجو مخالف کارروائی کے دوران مظاہرین اور فورسز میں جم کر جھڑپیں ہوئیں جس کے دوران 5افراد شدید زخمی ہوئے جن میں کچھ پیلٹ لگنے سے مضروب ہوئے۔ ادھرپلوامہ کے لری بل اور نیوہ علاقوں میںکریک ڈاﺅن کے دوران لوگوں کو برفباری اور ٹھٹھرتی سردی میں کئی گھنٹوں تک گھروں سے باہر رکھا گیا۔ایس او جی ، فوج کی55 اور سی آر پی ایف 182و183بٹالین سے وابستہ اہلکاروں نے گزشتہ روز نیو کالونی رہموکی بستی کا محاصرہ کیا۔فورسز کو علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی تھی ۔جونہی فورسز اہلکاروں نے گھر گھر تلاشی کا آغاز کیا تو لوگ گھروں سے باہر آکر احتجاج کرنے لگے۔فورسز نے جب انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی تو لوگ مشتعل ہوئے اور انہوں نے بیک وقت کئی اطراف سے فورسز پر پتھراﺅ شروع کیا۔ جب سنگباری میں شدت پیدا ہوئی تومظاہرین کو تتر بتر کرنے کیلئے پہلے لاٹھی چارج کیا گیا اور اشک آور گیس کے گولے داغے گئے۔فورسز نے دیگر علاقوں کو بھی محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن کیا۔ منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کو توسیع دیتے ہوئے بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سید علی گیلانی کے نام نوٹس جاری کر دیا۔ بزرگ مزاحمتی قائد کے قریبی حلقوں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا علی گیلانی کو18دسمبر کے روز نئی دہلی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر طلب کیا گیا ہے۔گیلانی کے اہل خانہ کے ذرائع کے مطابق ضروری نہیں گیلانی از خود انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہوں ،بلکہ انکی طرف سے انکا وکیل بھی مذکورہ ادارے میں ہو سکتا ہے۔مشترکہ حریت قیادت نے کہا ہے کہ اگر ریاستی سرکار کسی بھی قسم کی جمہوریت میں یقین رکھتی ہے کہ تو اسے حریت خیمے کو پر امن سرگرمیاں کرنے کی اجازت فراہم کرنی چاہئے اور لال چوک اننت ناگ میں آج کا مجوزہ جلسہ جمہوریت کے دعویدداروں کے لئے آزمائش ہے۔متحدہ جہاد کونسل کے سیکریٹری جنرل اور تحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمن نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز فرضی جھڑپوں اور جعلی مقابلوں میں کشمیر ی نوجوانوں کو شہید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینک ڈکیتیوں میں جنگجو ملوث نہیں ہیں۔
کشمیر