پیوٹن‘ اوباما کے ساتھ مودی اور کیجریوال بھی دنیا کے 100 بااثر افراد میں شامل

پیوٹن‘ اوباما کے ساتھ مودی اور کیجریوال بھی دنیا کے 100 بااثر افراد میں شامل

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ۔ ٹائمز میگزین کی سروے رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوٹن رواں سال کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں اول پوزیشن پر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 34 فیصد شہریوں نے نریندر مودی کے بااثر ترین ہونے کی رائے کے حق میں ووٹ دیئے ہیں جبکہ اروند کیجریوال کو اس سلسلے میں71 فیصد ووٹ ملے ہیں بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں صدر باراک اوباما لیڈی گاگا ، ریحانہ اور ٹیلر سولفٹ ٹاپ فائیو میں شامل ہیں ۔