پاکستان کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کا اب بھرپور جواب دیا جائے گا:بھارتی وزیر داخلہ

 پاکستان کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کا اب بھرپور جواب دیا جائے گا:بھارتی وزیر داخلہ

بھارتی میڈیا کے مطابق راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف کو کہہ دیا ہے کہ اب منموہن سنگھ کی نہیں بلکہ نریندر مودی کی حکومت ہے،اب اگر پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی اس کا جواب سفید جھنڈوں کی بجائے توپوں سے دیا جائے گا، اس سے قبل بھارت کی جانب سے آئے روز شکرگڑھ،چونڈا سیکٹراور نکیال سیکٹر پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے،مگر بھارت اس کا الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے۔