پاکستانی ناول نگار کمیلا شمسی کا نام امریکی بک ایوارڈ کیلئے نامزد

پاکستانی ناول نگار کمیلا شمسی کا نام امریکی بک ایوارڈ کیلئے نامزد

واشنگٹن (نیٹ نیوز) پاکستانی ناول نگار کمیلا شمسی اپنے نام ’’اے گاڈ اِن ایوری سٹون‘‘ کیلئے 2015ء کے بیلیز ویمن پرائز فار فکشن کیلئے شارٹ لسٹ کرلی گئی ہیں۔ بیلیز ویمن پرائز امریکہ کا واحد سالانہ بک ایوارڈ ہے جو خواتین مصنفین کو دیا جاتا ہے اور اس سال اس کی ویب سائٹ پر چھ کتابیں شارٹ لسٹ کی گئی ہیں۔ 2014ء میں شائع ہونیوالا ان کا ناول ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتا ہے جو ترکی میں آثار قدیمہ کی تلاش کا کام کرتی ہے جہاں اسے اپنے ایک ساتھی ماہر آثار قدیمہ سے محبت ہوجاتی ہے اور وہ اس کیساتھ ایک مشن پر روانہ ہوتی ہے لیکن یورپ میں پہلی جنگ عظیم شروع ہوجاتی ہے اور اسکے دوست ہی اسکی قوم کے دشمن بن جاتے ہیں۔ بعدازاں یہ لڑکی پشاور کے سفر پر بھی روانہ ہوتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر شمسی نے ایوارڈ میں نامزدگی کی تصدیق بھی کی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق اس سال بیس میں سے چھ ناولوں کو شارٹ لسٹ کیا گیاہے جن میں سے پانچ خواتین رائٹرز اس ایوارڈ کیلئے پہلے بھی نامزد ہوچکی ہیں۔ ان شارٹ لسٹ ناولز میں آئوٹ لائن، دابیز، ہائو ٹو بھی بوتھ، اسپول آف بلیو تھریڈ اینڈ سارہ واٹرز اور دا پیئنگ گیسٹ شامل ہیں۔