ٹیکس سے بچنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کریں گے:برطانوی لیبر پارٹی کا اقتصادی منشور

لندن (آن لائن) برطانیہ کی اپوزیشن لیبرپارٹی کے سربراہ ایڈ ملی بینڈ نے اقتصادی مینی فیسٹو جاری کردیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی جماعت ٹیکس سے بچنے والوں کے گردگھیرا تنگ کریگی۔ لیبر پارٹی کے سربراہ ایڈملی بینڈ نے اقتصادی منشور ووٹرزکے سامنے پیش کردیا ہے۔