مقبوضہ کشمیر کے پنڈتوں نے ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا مطالبہ کر دیا

جموں(اے این این) مقبوضہ کشمیر کے ہندو پنڈتوں نے الگ بستی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے نئی ریاست کا مطالبہ کر دیا۔مقامی میڈیا کے مطابق کشمیری پنڈتوں کے لئے ایک الگ بستی کے حکومتی اقدام کی مخالفت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشمیری پنڈتوں کی ایک تنظیم ’’پنن کشمیر‘‘نے وادی میں ایک مرکز کے زیر انتظام ہوم لینڈ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے سوا کوئی حل بھی کشمیری پنڈتوں کیلئے ناقابل قبول ہے۔