فن لینڈ کے صدر کی ابوظہبی میں سربراہی مذاکرات سے قبل سکیٹنگ، اب تک 30 ممالک میں شوق پورا کر چکا: نینسٹو

فن لینڈ کے صدر کی ابوظہبی میں سربراہی مذاکرات سے قبل سکیٹنگ، اب تک 30 ممالک میں شوق پورا کر چکا: نینسٹو

لندن (بی بی سی اردو) فن لینڈ کے صدر جب بھی سرکاری دورے پر کہیں جاتے ہیں تو اپنے ’رولر سکیٹس‘ ساتھ لیجانا نہیں بھولتے۔ ایک اخباری رپورٹ کے مطابق صدر سایولی نینیسٹو کو اتوار کے روز ابوظہبی کے مرینا سرکٹ میں سکیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ سایولی نینیسٹو کاکہنا ہے انھوں نے سکیٹنگ کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا تھا جب وہ ملک کے وزرِ خزانہ تھے اور وہ اب تک 30 سے زیادہ ممالک میں سکیٹنگ کر چکے ہیں۔ وہ بیجنگ کے تیانامن سکوئر، نیویارک براڈوئے اور بہت سے دیگر شہروں میں سکیٹنگ کرچکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فن لینڈ کے صدر جو اس وقت ابوظہبی کے دورے پر ہیں، ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید سے مذاکرات سے قبل شہر میں 12 کلومیٹر تک سکیٹس پر گھومتے رہے۔