صومالیہ: ’’الشباب‘‘ کا وزارت پٹرولیم، ہائر ایجوکیشن کی عمارتوں پر دھاوا ، جھڑپ،2 فوجیوں سمیت17 ہلاک

موغا دیشو (رائٹرز) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں جنگجوئوں نے وزارت ہائر ایجوکیشن، پٹرولیم اور معدنیات کی عمارتوں میں گھس کر بم پھینکے اور فائرنگ کی جس کے بعد جھڑپ ہو گئی جس میں 17افراد ہلاک، 5زخمی ہو گئے، جنگجو تنظیم الشباب نے ذمہ داری قبول کرلی ہے، سکیورٹی فورسز نے گھیرائو کر کے آپریشن کیا، میجر علی نور نیبتایا کہ حملہ آوروں نے دونوں وزارتوں کی عمارتوں کے سامنے موٹرسائیکل اور کار بم دھماکے کئے حکومتی ترجمان نے بتایا جھڑپ میں 2فوجی،8شہری اور 7حملہ آور مارے گئے۔