جرمنی: سکول میں ساتھی نے کلاس روم میں خنجر سے افغان طالبعلم قتل کر دیا

ہیمبرگ ، نیو یارک ( اے ایف پی + صباح نیوز ) جرمن کے ساحلی شہر ہیمبرگ میں ایک سکول کے کلاس روم میں ساتھی نے خنجر مار کر 17 سالہ افغان طالبعلم کو قتل کر دیا ۔ وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔ میئر اولوف سکولز نے کہا تشدد کے واقع سے دھچکا لگا ، ملزم کو پکڑ لیا گیا ۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان صادق صدیقی نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ بغاوت کے خلاف آپریشن میں شہریوں کی حفاظت سکیورٹی فورسز کی اولین ترجیح ہے ۔ صدیقی نے کہا کہ افغان فورسز شہریوں کو جانی نقصان سے بچانے پر بہت توجہ دیتی ہیں ۔