بغداد میں5 کار بم دھماکے،15 افراد ہلاک،45 زخمی

بغداد (اے ایف پی) عراق کادارالحکومت بغداد 5کار بم دھماکوں سے لرز گیا۔ 15افراد مارے اور 45 زخمی ہو گئے۔ ایک یرموک ہسپتال اور دوسرا مشتال میں کار پارکنگ کے قریب ہوا۔ شہر کے جنوبی علاقے الوحیرہ میں بسوں اور ٹیکسیوں کے سٹینڈ پر 2 بارودی گاڑیاں اڑا دی گئیں۔ پانچواں دھماکہ رہائشی علاقے محمودیہ کے نواح میں ہوا۔ پینٹاگون کے ترجمان نے دعویٰ کیا داعش سے ایک چوتھائی علاقہ چھڑا لیا ہے۔ آسٹریلیا نے تربیتی مشق کیلئے مزید 330 فوجی عراق بھیج دئیے، 2 برس قیام کریں گے۔ عراقی صدر حیدر العبادی نے اوباما سے ملاقات کی امریکی صدر نے عراق کیلئے مزید 20کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے ۔