انڈونیشیا : شراب کی خریدوفروخت پر پابندی و خلاف ورزی پر 2برس قید کا بل پیش

جکارتہ(آن لائن) انڈونیشیا کی دو سیاسی جماعتوں نے ملک میں شراب کی خریدوفروخت پر پابندی لگانے اور اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو دو سال تک کی قید کی سزا دینے کا بل پیش کردیا ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہوسکی ہے کہ اس بل کو پارلیمنٹ میں کتنی حمایت حاصل ہوگی۔