گنی میں فوجی بغاوت، وزیراعظم گرفتار‘ فوج سے متعلق انگولہ سے خفیہ معاہدے کی دستاویز برآمد

کونارکی (نوائے وقت نیوز) افریقی ملک گنی میں فوج کی بغاوت کے دوران اہم عمارتوں پر قبضے کے بعد وزیراعظم کارلوس کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہفتے کو افریقی ملک گنی میں فوج نے بغاوت کرکے وزیراعظم کو گرفتار کرلیا۔ فوج نے کہا ہے کہ اس نے ملک کیخلاف بڑی سازش ناکام بنا دی ہے۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فوج نے نگران وزیراعظم اور صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں اکثریت حاصل کرنیوالے امیدوار کارلوس گومز کی رہائشگاہ پر حملہ کیا۔ فائرنگ اور دھماکوں کے بعد فوج کارلوس کو اپنے ساتھ لے گئی۔