مکہ مکرمہ میں خطاطی کا بین الاقوامی مقابلہ، 5 پاکستانیوں کی بھی شرکت‘ حتمی مرحلہ کیلئے منتخب

مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) مکہ مکرمہ کی شہری حکومت نے خطاطی کے پہلے مقابلے کا انعقاد کیا جس میں دنیا بھر سے 250 خطاطوں نے حصہ لیا۔ ان میں سے 20 خطاطوں کو حتمی مرحلہ کیلئے منتخب کیا گیا جن میں 5 پاکستانی اشرف مرزا‘ عجب خان‘ محمد اصغر ‘ حافظ انجم محمود اور سعید احمد شامل ہیں۔ شہری حکومت نے بہترین کارکردگی پر پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل جنرل کو مبارکباد دی ہے۔