مجید نظامی کی ادارت کے 50سال یادگار جدوجہد مسلسل سے عبارت ہیں: اکبر گوہر

برسلز (نامہ نگار) پاکستان بزنس فورم یورپ کے چیئرمین اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد اکبر گوہر نے آبرو صحافت مجید نظامی کی ادارت کے 50سال مکمل ہونے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ مجید نظامی صحافت کا درخشندہ مینارہ ہیں۔ آپ کی ادارت کے 50سال بلاشبہ ایک یادگار جدوجہد مسلسل سے عبارت ہیں۔ مجید نظامی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں۔ آپ کی گرانقدر خدمات پر خدا تعالیٰ کے سوا کوئی آپ کو ایوارڈ نہیں دے سکتا۔ محمد اکبر گوہر نے بزنس فورم کی طرف سے مجید نظامی کو گرانقدر خدمات پر شیلڈ دینے کا اعلان کیا ۔