ملائیشیا:کوالا لمپور کے اسکول میں آتشزدگی ,23طلباء جاں بحق

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
ملائیشیا:کوالا لمپور کے اسکول میں آتشزدگی ,23طلباء جاں بحق

ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں اسکول میں آگ لگنے سے طلبا سمیت 25افراد جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ صبح سویرے دینی درس گاہ دارالقرآن اتفاقیہ میں لگی۔ ملائشین حکام کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں 23 طلباءاور 2 وارڈن شامل ہیں ۔ریسکیو عملے کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5بجکر 15 منٹ پر پیش آیا جس کے بعد ریسکیو کا آپریشن شروع کیا گیا اور عمارت سے زخمیوں کو لاشوں کو باہر نکالا گیا۔ریسکیو ذرائع کا بتانا تھاکہ واقعہ میں زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئیں۔