نئی پابندیاں مسترد، امریکہ کو ایسا درد پہنچائیں گے جو اس نے پہلے کبھی سہا نہیں ہوگا

نئی پابندیاں مسترد، امریکہ کو ایسا درد پہنچائیں گے جو اس نے پہلے کبھی سہا نہیں ہوگا

پیانگ یانگ (آئی این پی)شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی جانب سے عائد پابندیاںمسترد کرتے ہیں امریکہ کو ایک نئی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کو ایسا درد پہنچائے گا جو اس نے پہلے کبھی نہ سہا ہوگا، امریکہ سیاسی، معاشی اور عسکری محاذ آرائی' کا راستہ اختیار کررہاہے ۔ بدھ کو غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے کہاہے کہ ہم امریکہ کو ایسا درد پہنچائینگے جو اس نے پہلے کبھی نہ سہا ہوگا۔اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر نے امریکہ پر 'سیاسی، معاشی اور عسکری محاذ آرائی' کا راستہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔خیال رہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک اور متفقہ طور پر شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی ہے۔نئی پابندیاں شمالی کوریا کے چھٹے اور اب تک کے سب سے بڑے جوہری تجربے کے بعد عائد کی گئی ہیں۔اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر ہان تائے سونگ نے کہا کہ وہ 'غیرقانونی قرارداد' کو مسترد کرتے ہیں۔جنیوا میں اقوام متحدہ کی کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ 'عوامی جمہوریہ کوریا کی جانب سے آئندہ اقدامات سے امریکہ کو اس قدر تکلیف پہنچے گی جتنی اس نے تاریخ میں کبھی سہی نہیں ہوگی۔دلائل سے تجزیہ کرکے صحیح فیصلہ کرنے کے بجائے واشنگٹن حکومت نے آخر کار سیاسی، معاشی اور عسکری محاذ آرائی کا انتخاب کیا ہے، جو یہ خواب دیکھ رہی ہے کہ عوامی جمہوریہ کوریا اپنا جوہری پروگرام لپیٹ دے گا، جو آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔