مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنوں کے استعمال پر پابندی لگائی جائے:ایمنسٹی
سرینگر (اے ایف پی + اے این این) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گنوں کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیلٹ گنوں کی فائرنگ کے باعث متاثرہ 88 کشمیریوں کے انٹرویو کئے گئے۔ متاثرہ افراد کی عمریں 9 سے 65 برس تک ہیں۔ بھارتی حکام غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ مقبوضہکشمیر کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وادی میں سول شہادتوں میں ملوث بھارت کے سکیورٹی اہلکاروں کو سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف مختلف علاقوں میں سول شہادتوں اور روہنگیائی مسلمانوں کے حق میں اکا دکا مظاہرے ہوئے۔ طلباءکی جانب سے کلاسوں کا بائیکاٹ جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے پولیس کے یادگاری دن کی تقریب سے خطاب میں اعتراف کیا ہے کہ وادی میں جاری آزادی حامی احتجاجی لہر کے دوران کچھ غلطیاں سرزد ہوئی ہیں۔ وہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ معصوم شہریوں بشمول ایک لیکچرار، اے ٹی ایم گارڈ اور بارہ سالہ کمسن جنید کی شہادت میں ملوث اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اگر ہم مذاکرات چاہتے ہیں تو اس کے لئے عسکریت پسندی بند ہونی چاہیے۔ سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اورمحمد یاسین ملک کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کو دھیان میں رکھتے ہوئے تحریک کو آگے بڑھایا جائے گا۔ قوم نے ایک اخلاقی فتح حاصل کی ہے۔ مقبوضہ کشمےر کی سابق حکمران جماعت نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیوندر سنگھ رانا نے ریاست کے تینوں خطوں جموں،کشمیراور لداخ کو علاقائی خود مختاری دئیے جانے کا مطالبہ کےا ہے۔ یہ مطالبہ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر کی زیرقیادت 25رکنی وفد نے بھارتی وزیر داخلہ سے40منٹ تک ہونیوالی ملاقات میں کیا۔