قندھار:طالبان کا فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ، 22 پولیس اہلکار ہلاک،15 زخمی

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
  قندھار:طالبان کا فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ، 22 پولیس اہلکار ہلاک،15 زخمی

قندھار میں طالبان کے پولیس چیک پوسٹوں پر حملے میں 22 پولیس اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے. فورسز کی جوابی کارروائی میں 40 طالبان ہلاک ،25 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق قندھار میں پیر کی رات طالبان نے ضلع میوند اور زہاری میں پولیس کی چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 22 پولیس اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔قندھار پولیس ترجمان نے 22 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چند سالوں میں یہ طالبان کا ایک بڑا حملہ تھا تاہم فورسز کی جوابی کارروائی میں 40 طالبان ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے جب کہ فورسز نے 4 خودکش بمباروں کو بھی مار ڈالا۔پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک خود کش بمبار ضلع کونسل کی بلڈنگ اور بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے پولیس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانا چاہتے تھے لیکن فورسز کی بروقت کارروائی میں طالبان مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکے۔