دبئی میں خلاف ورزی پر ڈرائیور کا لائسنس منسوخ ،نیاقانون منظور

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
دبئی میں خلاف ورزی پر ڈرائیور کا لائسنس منسوخ ،نیاقانون منظور

معذوراور خصوصی افراد سے نیا ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے یا تجدید کرنے پر آدھی فیس لی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ولی عہد دبئی شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے نئے قوانین کی منظوری دیدی ہے۔ نئے قوانین کے مطابق پیشہ ور ڈرائیوروں کی سنگین ٹریفک خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ یا وقتی طور پر معطل کیا جاسکتا ہے۔گاڑیوں کے فحص کے لئے بھی نئے ضوابط مقرر کئے گئے ہیں جن میں سرفہرست سلامتی کی ضمانت ہے۔