امریکی عدالت کی ٹرمپ کی سفری پابندیوں پر جزوی عملدرآمد کی اجازت دیدی

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
امریکی عدالت کی ٹرمپ کی سفری پابندیوں پر جزوی عملدرآمد کی اجازت دیدی

امریکی عدالت نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفری پابندیوں پر جزوی عملدرآمد کی اجازت دے دی ہے۔سان فرانسسکو کی عدالت نے حکم دیا کہ صرف امریکی شہریوں کے رشتہ دار اس پابندی سے مستثنی ہوں گے۔روسی ٹی وی کے مطابق سان فرانسسکو کی نویں سرکٹ بینچ نے ریاست ہوائی کے جج کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔حکم دیاکہ شمالی کوریا سمیت مسلم ممالک کے شہریوں پرعائد سفری پابندیوں پر عملدرآمد کیا جائے۔صرف امریکی شہریوں کے رشتہ داروں کو واشنگٹن کے سفر کی اجازت ہوگی۔ ریاست ہوائی کے وفاقی ضلعی جج ڈیرک واٹسن نے ٹرمپ کی سفری پابندیوں کے حکم مسترد کردیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تیسرے ایگزیکٹو آرڈر میں ایران، صومالیہ، چاڈ، یمن، ایران، شام، وینزویلا اور شمالی کوریا کے شہریوں کے امریکی سفر پر غیر معینہ تک پابندی لگادی تھی۔