حلب میں روسی لڑاکا طیاروں کی بمباری، 62 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
حلب میں روسی لڑاکا طیاروں کی بمباری، 62 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

شام کے شہر حلب میں روسی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں باسٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز روسی لڑاکا طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں بڑی سطح پر انسانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ شاہدین کا کہنا ہے کہ روسی طیاروں نے بمباری شام کے شہر حلب میں سویلین علاقوں میں کی ۔ روسی افواج کے حکام نے دعویٰ کیاکہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔ شامی سول ڈیفنس حکام کے مطابق حلب کے عطاریب کے علاقے میں جاں بحق ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔