یوکرائن میں مداخلت : یورپی یونین نے بھی روس کیخلاف پابندیوں پر اتفاق کیا

یوکرائن میں مداخلت : یورپی یونین نے بھی روس کیخلاف پابندیوں پر اتفاق کیا

واشنگٹن‘ برسلز (آن لائن) یوکرائن کے بحران کے تناظر میں یورپی یونین نے روس پر پابندیاں عائد کرنے کے لئے ایک طریقہ کار پر بھی اتفاق کر لیا۔  زمانہ سرد جنگ کے بعد ماسکو حکومت کے خلاف یورپی یونین کا یہ سخت ترین اقدام ہوگا۔ یورپی یونین نے ممکنہ پابندیوں کا مسودہ تیار کر لیا ہے جس کے تحت یوکرائن کی علاقائی سلامتی کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں اور افراد کی جائیدادیں منجمد کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر سفری پابندیاں عائد کی جا سکیں گی۔جرمن چانسلر انجیلا مر کل نے کہا کہ تنازعے کے حل کے لئے سفارتی پیش رفت نہ ہوئی تو یہ پابندیاں  آ ئندہ ہفتے  نافذ کر دی جائیں گی۔ کریمیا کی چار سیاسی جماعتوں نے  روس کے ساتھ الحاق کی غرض سے ریفرنڈم کی حمایت کا اعلان کر دیا یوکرائن میں کامیاب آپریشن کے بعد  روسی  صدر پیوٹن  کی  مقبولیت  میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کی مقبولیت 68.8 سے بڑھ کر 71.6 ہو گئی۔