کرپٹ بھارتی میڈیا ہزاروں مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی کو وزیراعظم بنانے کیلئے زور لگا رہا ہے:رپورٹ

کرپٹ بھارتی میڈیا ہزاروں مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی کو وزیراعظم بنانے کیلئے زور لگا رہا ہے:رپورٹ

کراچی (خصوصی رپورٹ) کرپٹ بھارتی میڈیا بدنام نریندر مودی کو وزیراعظم بنانے کیلئے پورا زور لگا رہا ہے۔ امت کے مطابق ہزاروں مسلمانوں کے قاتل  کی حمایت نہ کرنے والے بہت سے صحافی برطرف کر دیئے گئے۔ انتقامی  کارووائیوں کے خوف اور مراعات کے لالچ میں صحافتی اصول ایک طرف رکھ دیئے گئے۔ رپورٹروں کو مستقبل کے وزیراعظم کے حوالے سے ہاتھ ’’ہلکا‘‘ رکھنے کو کہا جا رہا ہے۔ بیشتر ٹی وی چینلز  اور اخبارات نریندر مودی کے گن گا رہے ہیں۔