ڈیانا نے شہزادے چارلس سے تعلقات خراب ہونے پر مقابلے کا فیصلہ کیا‘ شاہی فون نمبر دیئے : مدیر برطانوی اخبار

لندن (بی بی سی)  برطانوی اخبار  ’’دی نیوز  آف دی ورلڈ‘‘ کے سابق مدیر برائے شاہی امور نے عدالت کو بتایا ہے کہ آنجہانی شہزادی ڈیانا نے انہیں شاہی خاندان کے ارکان کے فون نمبروں پر مبنی کتاب فراہم کی تھی۔ کلائیو گڈمین نے لندن میں عدالت کو بتایا کہ انہیں یہ کتاب 1992ء  میں ملی تھی  جب شہزادی اپنے شوہر کا مقابلہ کرنے کیلئے برطانوی پریس میں ایک ’’اتحادی‘‘  کی  تلاش میں تھیں۔ 56  سالہ کلائیوگڈمین کو 2000ء میں اخبار کا رائل ایڈیٹر مقرر کیا گیا تھا۔ کلائیو گڈمین نے اپنے وکیل کے سوال پر عدالت کو بتایا کہ انہوں نے   گرین بکس سے حاصل ہونے والی معلومات کو کبھی بھی ہیکنگ کیلئے استعمال نہیں کیا۔