چین : کیمیائی مواد سے بھرے دو ٹینکڑوں میں تصادم‘ دھماکہ 32 افراد ہلاک گیارہ لاپتہ

چین : کیمیائی مواد سے بھرے دو ٹینکڑوں میں تصادم‘ دھماکہ 32 افراد ہلاک گیارہ لاپتہ

بیجنگ (آئی این پی) چین کے شمالی صوبے شانگژی میں خطر ناک کیمیائی مواد سے بھرے دو ٹینکر ٹکرانے سے زور دار دھماکہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 11 سے زائد لاپتہ ہو گئے۔ جمعرات کو چین کے سرکاری میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ صوبہ شانگژی میں خطرناک کیمیائی مواد میتھانول سے بھرے دو ٹینکر جب ایک ٹنل سے گزرنے لگے تو آپس میں ٹکرا گئے اور ان کے اندر سے کیمیائی مواد  خارج ہونا شروع ہو گیا اس دوران گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور زور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر 20 نے ہسپتال میں دم توڑا۔11 افراد لاپتہ بھی ہیں واضح رہے کہ چین ٹریفک حادثات کے حوالے سے ایک خطر ناک ملک ہے جس میں ہر سال 2 لاکھ افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں۔