پاکستان میں توہین رسالت قانون: 10 افراد کو سزائے موت، 19 کو عمرقید کا سامنا ہے، امریکی رپورٹ میں دعویٰ

واشنگٹن (اے ایف پی) ایک امریکی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ دینا بھر کی حکومتیں توہین مذاہب کے قانون پر عمل پیرا ہیں جس میں پاکستان کی کلیدی حیثیت ہے۔ حکومتی ایڈوائزری پینل  امریکی کمشن  برائے عالمی مذہبی آزادی نے ان خدشات کا اظہار کیا ہے توہین مذاہب کے قانون کو مذہب کے بارے میں مختلف رویہ رکھنے  والوں کے خلاف یا جھوٹے الزامات لگانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ خصوصاً پاکستان میں اس قانون کو کہیں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ 14 افراد کو سزائے موت اور 19 افراد کو عمرقید سزا کا سامنا ہے۔  رپورٹ میں اس قانون کی مخالفت کی گئی ہے۔