نیویارک:گیس لیکیج دھماکہ، ہلاکتیں 7 ہو گئیں

نیویارک:گیس لیکیج دھماکہ، ہلاکتیں 7 ہو گئیں

نیویارک (رائٹرز)نیویارک کی عمارت سے گیس لیکج سے دھماکے کے سبب منہدم 2 عمارتوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد7 اور 60 زخمی ہو گئے ہیں۔ سٹی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایک شخص کی نعش ملبے سے ملی ہے۔ جمعرات کو بھی ریسکیو ورکرز اور پولیس اہلکاروں نے ملبے میں دبے افراد کی تلاش جاری رکھی۔ قریبی عمارتوں سے دھواں نکل رہا ہے۔