سورج سے 13 سو گنا بڑا، 10 لاکھ گنا زیادہ روشن ستارہ دریافت

واشنگٹن (اے ایف پی/ آن لائن) خلانوردوں نے آج تک نہ دیکھے جانے والا اور سورج سے1300 گنا بڑا سب سے بڑا زرد ستارہ دیکھا ہے۔ زرد رنگ کا انتہائی بڑا ستارہ ایچ آر517.1 اے دس سب سے بڑے ستاروں میں سرفہرست ہے اور یہ سورج سے قریباً دس لاکھ گنا زیادہ روشن ہے۔