سری لنکا : نیا بھرتی ہونے والا جلّاد تختہ دار دیکھنے کے بعد صدمے کا شکار، پہلے روز ہی مستعفیٰ

کولمبو (آن لائن) سری لنکا میں ایک نئے بھرتی ہونے والے جلّاد نے تختہ دار دیکھنے کے بعد صدمے کا شکار ہو کر استعفیٰ دے دیا ہے۔حکام نے اس شخص کو پھانسی دینے والے آلات دکھانے سے قبل ایک ہفتے کی تربیت دینا تھی۔ حکام کے مطابق جیسے ہی جلاد نے وہ آلات دیکھے، وہ پریشان ہو گیا اور وہاں سے چلا گیا۔جیل محکمہ نے طے کیا ہے کہ اب وہ نئے بھرتی ہونے والے اہلکار کو تربیت سے پہلے ہی پھانسی کا تختہ دکھائیں گے۔ بر طا نو ی  خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ سال محکمے نے دو پاکستانی مسلمانوں کی تقرری کی تھی لیکن جب وہ مہینوں تک کام پر نہیں آئے، تب گزشتہ ہفتے جیل محکمہ نے نئے جلاد کو مقرر کیا۔یہ شخض 176 درخواست دہندگان کی فہرست میں تیسرا سب سے قابل درخواست گزار تھا۔جیل محکمہ کے مشنر جنرل چدررتنا پلیگاما نے  بتایا  کہ ہم نے اس شخص کو ایک ہفتے کی تربیت دی لیکن پھانسی کا تختہ دیکھنے کے بعد اس نے یہ کہہ کر استعفی دے دیا کہ اسے یہ کام نہیں کرنا ہے۔