بھارتی فوجی نے اپنے کیمپ میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی

بھارتی فوجی نے اپنے کیمپ میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی

سرینگر (کے پی آئی) ایک فوجی اہلکار نے گزشتہ رات اپنے کیمپ میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹیٹوریل آرمی کی22مدراس بٹالین سے وابستہ رنجیت نے یہاںسے قریب 8کلو میٹر دور ٹھالکہ کیمپ میں پنکھے کے ساتھ پھانسی لگا کر اپنی جان لے لی ۔ بدھ کی صبح لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کرایا اور اس کی بٹالین کے حوالے کر دیا گیا۔ ابھی تک خود کشی کی وجہ کا پتہ نہیں چل پایا ہے البتہ فوج نے کورٹ آف انکوائری کے احکامات دے دیئے ہیں۔