افریقی ممالک لیبیا کےصدرکرنل معمر قذافی کےحوالے سے فیصلہ کن طرزعمل اختیار کریں۔ ہیلری کلنٹن

افریقی ممالک لیبیا کےصدرکرنل معمر قذافی کےحوالے سے فیصلہ کن طرزعمل اختیار کریں۔  ہیلری کلنٹن

امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں خطاب کرتےہوئےافریقی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لیبیا کےحکمران معمر قذافی کا ساتھ چھوڑدیں۔ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ معمرقذافی نے بہت سے افریقی ملکوں سمیت بین الااقوامی اداروں کوبھی مالی مدد فراہم کرنے میں اہم کردارادا کیا ہے لیکن اب یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ معمر قذافی کا اقتدارمیں رہنا عالمی برادری کیلئے خطرناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افریقی ممالک کواُس بین الاقوامی اتحاد میں شامل ہوجانا چاہیئے،جو جنگ بندی کی شرط کےطور پر معمرقذافی کےاقتدارکےخاتمےکا مطالبہ کررہا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ نے افریقی ممالک پرزوردیا کہ وہ قذافی کے حامی ممالک کے سفارت خانے بند کرکے سفارتکاروں کوملک سے نکال دیں اوربن غازی میں قائم قومی عبوری کونسل کے ساتھ تعلقات قائم کریں۔