تودے تلے دب کر ہلاک ہونیوالے3 بھارتی فوجیوں کی نعشیں مل گئیں، ورثا کے سپرد
سرینگر(اے این این) مقبوضہ کشمیر کے علاقوں ہندواڑہ اور پلوامہ میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کئے گئے 5نوجوان گانٹہ مولہ میں سپرد خاک،بھارتی فورسز کی جانب سے شہداء کی شناخت جاری نہیں کی گئی،نامعلوم شہداء کے قبرستان میں تدفین پولیس نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر کی،وادی میںبرف باری کے باجود احتجاج اور ہڑتال ،کئی علاقوں میں انٹر نیٹ اور موبائل سروس معطل جبکہ گریز سیکٹر میں برفانی تودے میں زندہ دفن ہونیو الے دو بھارتی فوجیوں کی تلاش جاری،تین کی لاشیں ورثاء کے سپرد کر دی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقوں ہندواڑہ اور پلوامہ میں 5نوجوانوں کو مجاہدین قرار دیکر شہید کئے جان والوں کی نعشیں ۔ فوجی کیمپوں کے باہر احتجاج کے ساتھ ور برف باری اور بارش کے باوجود دھرنا دیا تھا جس پر شام کے وقت بھارتی فوج نے شہدا ء کی عدم شناخت میتوں کو پولیس کے سپرد کر دیا۔ بعدازاں میتوں کو سوپور کپواڑہ شاہراہ پر واقع بارہمولہ کے مضافاتی گاؤں گانٹہ مولہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔شہداء کی تدفین پولیس نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر رات کے اندھیرے میں کی۔ بھارتی فورسز نے شہداء کی شناخت جاری نہیں کی اور انھیں پاکستانی قرار دے کر شہداء کے قبرستان میں تدفین کی گئی ہے ۔اس قبرستان میں پہلے ہی 70سے زائد غیر مقامی مجاہدین دفن ہیں ۔دریں اثناء بھارتی مظالم اور سول ہلاکتوں کیخلاف وادی میں بارش اور برف باری کے باجود عوام سراپا احتجاج ہیں۔ لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کئے اور بھارت کیخلاف نعرے بازی کی۔ ادھر کنٹرول لائن سے ملحقہ گریز سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے سے زندہ دب جانے والے دو بھارتی فوجیوں کی تلاش جاری ہے جبکہ تین کی لاشیں مل گئی تھیں جنھیں ورثاء کے سپرد کر دیا گیا ہے۔بھارتی فوج کے مطابق گزشتہ بانڈی پورہ اور کپواڑہ میں دو مختلف مقامات پر برفانی تودے گرنے سے 5بھارتی فوجی زندہ دب گئے تھے جن میں سے تین کی لاشیں مل گئی ہیں اور انھیں ورثاء کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا مسلم لیگ کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کو کوٹ بلوال جیل جموں سے سرینگر لایا گیا جہاں انہیں رعناواری پولیس اسٹیشن کی طرف سے درج ایف آئی آر کے تحت عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ جج موصوف نے کیس کی اگلی سماعت22 جنوری 2018 مقرر کر دی۔ مسرت عالم بٹ کو پولیس حصارمیں تھانہ کوٹھی باغ منتقل کیا گیا۔لیگ ترجمان نے کہا کہ جس طرح مسرت عالم کو ہر ضلع کے تھانے فرضی کیس میں بلاجواز ملوث کیا جارہا ہے اور ایف آئی آر پرایف آئی آر عائد کیا جارہا ہے اس سے ان کے تئیں دلی اور اس کے ریاستی حکمرانوں کی پالیسی آہستہ آہستہ بے نقاب ہورہی ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس ’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے یونسو ہندواڑہ معرکے میں شہید ہوئے عسکریت پسندوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے معصوم اور جواں سال دوشیزہ کی ہلاکت کو ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔