مشرق وسطی میں بغاوت کے بعد عرب ممالک خطے میں سیاسی اوراقتصادی اصلاحات لائیں۔ ہیلری کلنٹن

مشرق وسطی میں بغاوت کے بعد عرب ممالک خطے میں سیاسی اوراقتصادی اصلاحات لائیں۔ ہیلری کلنٹن

امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے عرب ممالک کے پالیسی سازوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصراورتیونس میں حکمرانوں کے طویل اقتدار کے خاتمے سے سبق سیکھتے ہوئے اپنے ممالک میں معاشی اورسیاسی اصلاحات کا عمل شروع کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو اب عوام کی آوزسننا ہوگی جبکہ عرب اورافریقی حکمرانوں کو ہرشعبے میں اصلاحات کے ذریعے عوامی مسائل پرقابو پانا ہوگا ۔ انہوں نے عرب ممالک میں جاری عوامی احتجاج کو سبوتاژکرنے کی سازشوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔