عراقی شہریوں کے قتل کے الزام میں امریکی فوجی پر مقدمہ دائر کر دیا گیا

برلن (آن لائن)امریکہ کے ایک فوجی کا عراقی شہریوں کے قتل کے الزام میں جرمن عدالت میں مقدمہ شروع کر دیا گیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چالیس سالہ امریکی فوجی جان ہیٹلے پر2007 میں چار عراقی شہریوں کو گولی مار کر قتل کرنے کا الزام ہے ۔جرمن استغاثہ نے ان کے کورٹ مارشل کے احکامات جاری کرتے ہوئے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے
جرم ثابت ہوجانے کی صورت میں انہیں عمر قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔