تھائی لینڈ میں فوج نے حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا

بنکاک (اے یف پی) تھائی لینڈ میں فوج نے حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا ہے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس پھینکی اور ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 مظاہرین ہلاک اور 113 زخمی ہو گئے۔ تھائی دارالحکومت بنکاک میں ایمرجنسی کے نفاذ اور فوج تعینات کئے جانے کے باوجود مزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور وزیراعظم ہائوس سمیت اہم سرکاری عمارتوں کے باہر جمع ہو کر حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ فوج نے ملک کے تمام ائرپورٹس اور اہم تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے منصوبہ بندی کر لی ہے۔دریں اثناء بنکاک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے اعلان کے بعد آسٹریلوی حکومت نے آسٹریلیا کے تمام شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر بنکاک میں سفر کرنے سے گریز کریں