بھارت میں نکسل باغیوں نے جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز کے ڈپٹی کمانڈنٹ سمیت 21 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے

نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں نکسل باغیوں نے جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز کے ڈپٹی کمانڈنٹ سمیت 21 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ بھارتی سکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپوں میں 34 نکسل باغی ہلاک ہو گئے ہیں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ ریاست اڑیسہ کے ضلع دمنجودی میں نکسل باغیوں کے درمیان جھڑپ میں سکیورٹی فورسز کے 11 اہلکار ہلاک پندرہ دیگر زخمی ہو گئے ہیں جبکہ جھڑپ میں ایک خاتون نکسل باغی سمیت چار باغی ہلاک ہوئے ہیں۔