کینیڈین خاندان کی بازیابی سے پاک امریکا تعلقات کو فروغ ملے گا: امریکی وزیر دفاع

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
کینیڈین خاندان کی بازیابی سے پاک امریکا تعلقات کو فروغ ملے گا: امریکی وزیر دفاع

 امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ کینیڈین خاندان کی بازیابی سے پاک امریکا تعلقات کو فروغ ملے گا۔ کینیڈین فیملی کی بازیابی بہت مثبت کوشش ہے۔ میڈیا سے گفتگو میںامریکی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان آرمی نے بازیابی میں بہت اچھا کردار ادا کیا۔انہوں نے کامیاب آپریشن پر پاک فوج کی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ ادھر امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کاروائی پر پاکستان شکریہ ادا کیا۔ ہیدرونوارٹ کا کہنا تھا کہ امریکی اطلاع پر پاک فوج نے کارروائی کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی مدد کے بغیرکامیابی ممکن نہ تھی۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کینڈین خاندان کی بازیابی کو مثبت لمحہ قرار دیا تھا، اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے تعاون سے بوئس کولمن کا خاندان آج آزاد ہے۔