لندن: کلثوم نواز ہسپتال سے گھر منتقل عوام صحت کیلئے دعا کریں: حسین نواز
لندن (عارف چودھری) بیگم کلثوم نواز کیموتھراپی کا دوسرا سیشن مکمل ہونے کےبعد ہسپتال سے واپس گھر پہنچ گئیں ان کے بیٹے حسین نواز نے کہا ہے کہ علاج کیلئے ہسپتال آنا جانا رہے گا۔ انہوں نے پھر عوام سے والدہ کی صحت کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔