ٹرمپ آج ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنیکا اعلان کر سکتے ہیں: امریکی میڈیا

ٹرمپ آج ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنیکا اعلان کر سکتے ہیں: امریکی میڈیا

واشنگٹن/لندن(نوائے وقت رپورٹ+صباح نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج جمعہ کو ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں،وائٹ ہائوس نے تصدیق کی امریکی صدر آج ایران کے حوالے سے حکمت عملی کا اعلان کرینگے ۔ٹردنیا بھر میإ تشویش پھیل گئی ۔مپ کے ممکنہ اقدام پر دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے امریکی صدر کو فون کرکے غور کرنے کا مشورہ دے دیا ، یورپی یونین نے بھی معاہدے کو بچانے کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں،ترجمان وائٹ ہائوس سارہ سینڈرز کے اس بیان پر کہ ایران جوہری معاہدے پر صدر ٹرمپ حتمی فیصلہ کر چکے ہیں، میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ آج اس بات کا اعلان کریں گے۔ سارہ کا کہنا ہے امریکی صدر ایران سے نمٹنے کیلئے وسیع پالیسی چاہتے ہیں۔ جبکہ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے اپنے امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن سے رابطہ کیا ہے۔