بھارت میں آروشی تلوار کے والدین بیٹی کے قتل کے الزام سے9 برسبعد بری

نئی دہلی (بی بی سی) الہ آباد ہائی کورٹ نے 9 برس قبل دلی کے نواحی علاقے نوئیڈا میں ہلاک کی جانے والی لڑکی آروشی تلوار کے والدین کو اپنی بیٹی کے قتل کے الزام سے بری کر دیا ہے۔ عدالت کا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر راجیش تلوار اور نوپْر تلوار کو یہ کہہ کر بری کیا کہ تفتیش کار یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ انھوں نے ہی اپنی بیٹی کو قتل کیا تھا۔