پیرس: لیبر قانون میں اصلاحات کیخلاف پرتشدد مظاہرے‘ پروازوں میں تعطل

پیرس(اے پی پی) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں لیبرقانون میں اصلاحات کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے دوران اس وقت جھڑپیںہوئیں جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسوگیس کا استعمال کیا۔ متعدد پر وازیں معطل ہو گئیں۔صدر ایمانوئل ماکرون نے گذشتہ ماہ 29 ستمبر کو لیبر قانون میں اصلاحات کے بل پر دستخط کئے تھے۔