افغانستان: فضائی حملوں سے 2016ء کے مقابلے میں شہری ہلاکتیں50فیصد بڑھ گئی: اقوام متحدہ

افغانستان: فضائی حملوں سے 2016ء کے مقابلے میں شہری ہلاکتیں50فیصد بڑھ گئی: اقوام متحدہ

کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کی سہ مارہی رپورٹ جاری کردی اقوام متحدہ رپورٹ کے مطابق اور افغانستان میں فضائی حملوں سے ہلاکتیں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50فیصد بڑھی ہیں نشانہ بننے والوں میں زیادہ تعداد خواتین ، بچوں کی ہے افغانستان میں 38فیصد شہری ہلاکتیں عالمی فورسز کے فضائی حملوں میں ہوئی۔ ترجمان افغان وزارت دفاع دولت وزیر نے اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کردی دولت وزیر نے کہا کہ افغان حکومت شہریوں کی ہلاکتوں کے مقابلے کو سنجیدگی سے لیتی طالبان، جنگجو رہائشی علاقوں میں شہریوں کو انسانی ڈھال بناتے ہیں فضائی حملوں میں طالبان دیگر جنگجوئوں کی ہلاکتون کی تعداد شہریوں سے زیادہ ہے۔