ویتنام : طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ سے 37 افراد ہلاک، 40 لاپتہ، ہزاروں بے گھر
ہنوئی(صباح نیوز) ویتنام میں شدید بارشوں کے بعد طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم ازکم 37 افراد ہلاک اور چالیس لاپتہ ہوگئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام کے وسطی اور شمالی علاقوں میں قدرتی آفات نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔ ایک ہزار سے زائد گھر تباہ ہوچکے ہیں۔