لیبیائی ساحلی حکام نے 74 غیر قانونی افریقی تارکین وطن کو ریسکیو کر لیا
طرابلس (آن لائن) لیبیائی ساحلی حکام نے 74 غیر قانونی تارکین وطن کو ملک کے مغربی ساحل پر ڈوبنے سے بچا لیا ۔ یورپی یونین کی انٹرنیشنل میڈیکل کمیٹی کے امیر جمال البیشتی نے بتایا 74 غیر قانونی تارکین وطن کو ریسکیو کر لیا جن میں بائیس خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں ۔ تمام تارکین وطن افریقی ہیں۔