بغداد کے کیفے میں خودکش حملہ 11 افراد ہلاک ‘ 15 زخمی

بغداد (آن لائن) عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک کیفے میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے اس وقت ایک کیفے میں گھس کر دھماکہ کر ڈالا جب بڑی تعداد میں لوگ کیفے میں موجود تھے دھماکے کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے ۔