بلیو وہیل گیم کے سبب خودکشیاں: انکوائری پینل بنا دیا: نئی دہلی حکومت کا عدالت میں جواب
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) دہلی حکومت نے ہائیکورٹ میں جواب جمع کراتے کہا بلیو وہیل چیلنج گیم سے ہونے والی خودکشیوں کی انکوائری کے لئے پینل تشکیل دے دیا اور انٹرٹینمنٹ کمپنیوں گوگل، فیس بک، واٹس ایپ، انسٹا گرام، مائیکرو سافٹ کو گیم کے لنک ختم کرنے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انٹرنیشنل سولیسٹر جنرل نے بتایا کمپنیوں نے ہدایات کی پابندی کی یقین دہانی کرائی ہے۔